سیالکوٹ وکلاء کا بھوک ہڑتالی احتجاجی کیمپ نویں روز میں داخل

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) سیالکوٹ وکلاء کا بھوک ہڑتالی احتجاجی کیمپ نویں روز میں داخل ہو گیاجبکہ وکیل اور اسکے کزن کو قتل کرنے والاملزم گرفتار نہ ہو سکا۔ گذشتہ روز ڈی پی او آفس کے باہر سیالکوٹ ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے قائم کیا گیا بھوک ہڑتالی احتجاجی کیمپ نویں روز میں داخل ہو گیا ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز کیمپ میں صدر بار مقصود احمد بھٹی٬ سیکرٹری سرفراز گھمن٬ ایم اظہر٬ چوہدری شوکت ٬ میاں عباس٬ عظمت باجوہ٬آصف بھلی٬ فیروزہ وقار انجم٬ ثمینہ گھمن٬ شوکت نواز٬ ارشد بگو٬ نوید احمد شاہد میر دیگر وکلا کے علاوہ قتل ہونے والے وکیل مظفر بیگ کے والد مرزا رشید بیگ نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مختلف طبقہ فکر کے افراد نے بھی احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ وکلا کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے ملزم کی گرفتارکرنے اور سیاسی اثر وروسوح ختم کرنے کاکا مطالبہ کیا ۔