Live Updates

نومبر حکمرانوںکایوم احتساب ہے٬ عمر ڈار

وزیر اعظم کواحتساب کے مرحلے سے گزرنا ہو گا٬ رہنما تحریک انصاف

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) 2پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار نے کہا ہے کہ نومبر حکمرانوںکایوم احتساب ہے وزیر اعظم کواحتساب کے مرحلے سے گزرنا ہو گاکیونکہ سکے کے دونوں طرف اب گو نواز گو ہی ہے نواز شریف کا جانااب ٹھیر گیا ہے٬کرپشن اور لوٹ مار مافیہ نے ملکی اداروں کو تباہ کردیا ہے٬ نواز شریف نے اپنے اثاثے کرپشن لوٹ مار کرکے جمع کیے اور غیر قانونی طور پر ملک سے باہر منتقل کیے ہیں٬قومی لٹیرے احتساب سے بچنے کیلئے نواز شریف کے پیچھے کھڑے ہیںجبکہ عوام ان کا یوم احتساب دیکھنے کیلئے بے چین ہیں٬ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار نے جناح ہائوس میں 2نومبر کے حوالے سے کاکنوں سے خطاب میں کیا٬عمر ڈار کا کہنا تھا کہ نواز شریف 2نومبر کو تلاشی کیلئے تیار رہیں عوام کا سمندر اسلام آباد کی سٹرکوںپر ہوگا ٬حکمران خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیںکیونکہ یہ عوام کی نظروں میں حق حکمرانی کھو چکے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :