تنظیم ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام ملک میں بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار (کل) ہو گا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) پائیدار ترقی سے متعلق غیر سرکاری تنظیم ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام ملک میں بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار (کل) پیر کو اسلام آباد میں ہو گا۔

(جاری ہے)

ایس ڈی پی آئی سی جاری پریس ریلیز کے مطابق سیمینار سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر٬ تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز٬ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا افضل خان٬ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ اور دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب خطاب کریں گے اور زیر بحث موضوع کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالیں گے۔