وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی میر ظفر اللہ خان جمالی سے ملاقات

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ہفتہ کے روز سابق وزیراعظم الحاج میر ظفر اللہ خان جمالی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی٬ کافی دیر جاری رہنے والی اس ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور صوبے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا٬ اس موقع پر سماجی کارکن اور ماہر تعلیم کاشفہ تاج نے وزیراعلیٰ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی مشیر صنعت و تجارت سردار در محمد ناصر بھی ملاقات میں موجود تھے٬ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے سرکاری چھٹی کے باوجود انتہائی مصروف دن گزارہ اور سرکاری امور کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کیں۔