میری کامیابی پی پی کی کامیابی ہے شکارپور کے عوام نے مخالف امیدوار کو بہترین شکست دی ہے٬ امتیاز احمد شیخ

شکارپور کی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں انتہا پسندی اور گندی سیاست کو مسترد کیا ہے٬ پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:16

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) نو منتخب سندھ اسمبلی ممبر امتیاز احمد شیخ نے مخالف امیدوار کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ تاثر غلط ہے کہ جے یو آئی کے امیدوار مولانا ناصر محمودسومرو نے بڑے ووٹ حاصل کیے ہیں بلکہ انہوں نے اپنے 10جماعتیوں اور چھپے ہوئے اتحادی کے حمایت سے ووٹ حاصل کیے ہیں وہ خوش فہمی میں نہ رہیں شکارپور کی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں انتہا پسندی اور گندی سیاست کو مسترد کیا ہے ٬ مخالف امیدوار نے رینجرز اور فوج کی تعنیاتی کا مطالبہ بھی انہوںنے کیا تھا مگر الیکشن فری اور فیئر ہوئی ہے رینجرز ٬ فوج ٬ پولیس اور الیکشن کمیشن کا بے حد مشکور ہوں جنہوں خوش اسلوبی سے الیکشن کروائی ٬ مخالف امیدوار بوکھلاٹ کا شکار ہوگئے ہیں ٬ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ پی پی کاسیاسی فرشتہ ٬ پارٹی سے غداری کرنے والا فرشتہ نہیں بلکہ وہ غدار ہے تمام تر شکایتیں پارٹی قیادت کے سامنے رکھی جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکارپور ہائوس پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ٬ امتیا زاحمد شیخ نے کہاکہ میری کامیابی پی پی کی کامیابی ہے شکارپور کے عوام نے مخالف امیدوار کو بہترین شکست دی ہے ٬ جماعت اہلسنت ٬ وحدت المسلمین ٬ شیعہ تنظمیں ٬ اویس نورانی صاحب ٬ حق باھو کے خالد سلطان ٬ قوم پرست پارٹیوں نے بھی میری حمایت کی ان کا بھی شکریہ اداکرتا ہوں ٬ پی پی کے ایم این اے آفتاب شعبان میرانی ٬ میر بابل خان بھیو ٬ ڈاکٹر یونس حیدر سومرو بھی میرے ساتھ ہیں ٬ امتیاز احمدشیخ نے کہاکہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کے اعلی قیادت کا شکرگذار ہوں جنہوں نے مجھے پروپوز کرکے پارٹی ٹکٹ دی اور میں اکثریت سے کامیاب ہوا ہوں ٬ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ وزارت ملنے کا مجھے کوئی علم نہیں پارٹی ہی فیصلہ کرسکتی ہے اور میں پارٹی فیصلوں کا پابند ہوں ٬ اس موقعے پر غلام مصطفی بھٹو ٬ تاج برڑو ٬ وسیم الدین صدیقی ٬ ڈاکٹر غلام رسول بروہی ٬ رحیم بخش جمالی ودیگر بھی موجود تھے ۔