صوبائی حکومت اور اسمبلی میں جماعت اسلامی کے وزراء اور ایم پی ایز کا کردار ہر لحاظ سے مثالی رہا ہے٬ ہماری شفاف او رکرپشن فری پالیسی کے نتیجے میں ٹی ایم ایز کی آمدنی ایک ارب روپے سے تین ارب روپے تک پہنچ گئی ہے
خیبر پختونخوا کے سینئر وزیربلدیات و دیہی ترقی عنایت الله کا اجتماع سے خطاب
ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:14
(جاری ہے)
عنایت الله نے کہا کہ حالیہ کامیابیوں میں جماعت اسلامی کے ممبرز صوبائی اسمبلی نے جاندار کردار ادا کیا ۔
پولیس ایکٹ ٬ احتساب ایکٹ ٬ لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور دیگر 120قوانین کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا جبکہ سراج الحق اور میں نے اسمبلی فلور پر سب سے زیادہ تقاریر کئے ۔ انہو ںنے کہا کہ پشاور خوبصورت ٬ جدید اور پھولوں کا شہر بنانے کے لئے بیوٹیفیکیشن آف پشاور اور پشاور اپ لفٹ کے نام سے دو منصوبے جاری ہیں ۔ اس پر تقریباً 80فیصدکا کام مکمل ہو چکا ہے اور اس پر تقریباً چھ ارب روپے خرچ ہو رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ پشاور اور گلیات میں تجازات کے خلاف آپریشن کے نتیجے میں ساڑھے نو ارب روپے کی قیمتی اراضی بااثر قابضین سے واگزار کرائی گئی ہے ۔ پشاور ادر دیگر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں ڈبلیو ایس ایس پیز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس سے میونسپل سروسز میں کافی حد تک بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شفاف او رکرپشن فری پالیسی کے نتیجے میں ٹی ایم ایز کی آمدنی ایک ارب روپے سے تین ارب روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی جوکہ پہلے 26کروڑ روپے کی مقروض تھی اب اس کے پاس ساتھ کروڑ روپے سیونگ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مثبت اقدامات کے نتیجے میں دیر پائین میں میڈیکل کالج ٬ دیر بالا میں انجینئرنگ یونیورسٹی اور بونیر اور چترال میں مکمل یونیورسٹیوں کا قیام ممکن ہوا جبکہ سوات ایکسپریس وے جس پر تقریباً 34ارب روپے خرچ ہوں گے کا بھی جلد آغاز ہو گا ۔ اس کے علاوہ ملاکنڈ ڈویژن میں سی ڈی ایل ڈی کے نام سے ایک بڑا منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس کے تحت 2000ترقیاتی سکیمیں شروع ہو گئی ہیں جبکہ اس اس بار مزید2000ہزار ترقیاتی سکیمیں شروع کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں چار فلائی اوور تعمیر کئے گئے ہیں جبکہ ریپڈ بس منصوبہ بھی جلد شروع ہو گا جس سے پشاور میں ٹریفک کے مسائل ہو ں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.