ْآئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے‘ محکمہ موسمیات

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:05

ْآئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ تاہم مالاکنڈ ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیزہوا$ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

تاہم مالاکنڈ٬ ہزارہ٬ راولپنڈی ڈویڑن٬ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: قلات01٬ سکردو 02٬ کالام03٬ استور 04٬ بگروٹ٬ دیر٬ راولاکوٹ05 ڈگری سینٹی گریڈ ر یکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :