موجودہ حکومت وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ترقیاتی منصوبوںکو تیزی سے مکمل کررہی ہے‘ 2018ء تک ان منصوبوں کی تکمیل کر کے ملک میں لازوال ترقی و خوشحالی کی بنیاد رکھ دی جائے گی

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر خطاب

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:05

ننکانہ صاحب/اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وزیر اعظم محمدنواز شریف کی قیادت میں ترقیاتی منصوبوںکو تیزی سے مکمل کررہی ہے اور 2018ء تک ان منصوبوں کی تکمیل کر کے ملک میں لازوال ترقی و خوشحالی کی بنیاد رکھ دی جائے گی۔

انہوں نے یہ بات ہفتہ کوضلع ننکانہ کی تحصیل سانگلہ ہل کے نواحی علاقے لنگو وال میں بجلی اور گیس سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آج خنجراب تا گوادر پورے ملک میں میگا پروجیکٹس سمیت تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بے شمار اہم پروجیکٹس حکومت نے بر وقت مکمل کر کے قومی خزانے کے اربوں روپے کی بچت کی ہے جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر خصوصی ترجہ دی جا رہی ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری سمیت دیگر اہم منصوبوں کی تعمیر کے نتیجے میں پاکستان کے پسماندہ علاقے بھی ترقی و خوشحالی کے اعتبار سے دوسرے ممالک کے برابر آنے والے ہیں ۔ جس سے پورے ملک میں خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ حکومت اپنے دور اقتدار میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دے گی اور 2018ء تک پاکستان کو مکمل طور پر نہ صرف لوڈ شیڈنگ سے پاک کر دیا جائے گا بلکہ عوام کو سستی بجلی بھی دستیاب ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ حکومت تعلیم اور صحت سمیت تمام شعبوں پر یکساں توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی صحت پروگرام کے تحت پورے ملک میں 50نئے سٹیٹ آف ولی آرٹ ہسپتال قائم کئے جا رہے ہیں جس سے صحت کے شعبے میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ تعلیم کے شعبے پر بھی حکومت اپنی بھر پور توجہ دے رہی ہے جس سے صحت مند پڑھے لکھے پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے گا۔

متعلقہ عنوان :