آفریدی گڑھی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا مسئلہ حل کر دیا گیا ہے ٬ْ عرفان اللہ آفریدی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:05

پشاور۔22اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) آفریدی گڑھی کے مکینوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے ان کی برسوں سے درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو گیا ہے ٬ْ ان خیالات کا اظہار یو سی 11 کے ناظم عرفان اللہ آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں ٹیوب ویل تو بنا دیا گیا تھا تاہم اس کو فعال کرنے کے سلسلے میں کوئی سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے تھے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ دور دراز علاقوں سے پینے کا پانی لانے پر مجبور تھے ٬ْ عرفان اللہ آفریدی نے کہا کہ انہوں نے عوام کی جائز مشکلات کو ہمیشہ مدنظر رکھا اور انہیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے ہر ممکن کوشش کی اورٹیوب ویل کو فعال کرنے کے لئے بھی ٹھوس اقدامات اٹھائے جس سے علاقے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر آ گئی ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء گلبہار نمبر4اور آفریدی گڑھی کے مکینوں غلام محی الدین ٬ْ احتشام الدین ٬ْشیراز ٬ْ زوہیب حسن (ببلو) ٬ْ نازک میر ٬ْ ایاز ٬ْآصف ٬ْ محمد عمر ندیم ٬ْ کباد خان ٬ْابوذر ٬ْ احمد ٬ْ ابوبکر اور دیگر نے کہا کہ آفریدی گڑھی میں ٹیوب ویل کو چالو کرنے کے بعد انہیں پانی کے حوالے سے درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو گیا ہے جس پر علاقے کے ناظم عرفان اللہ آفریدی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اس سلسلے میں سنجیدہ کوششیں کیں ۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے سلسلے میں انہیں سخت مشکلات کا سامنا تھا اور لوگ دور دراز کے علاقوں سے پانی لانے پر مجبور تھے ٬ْ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل 11 نیبر ہڈ 31 کے ناظم عرفان اللہ نے ٹیوب ویل میں مشین کی تنصیب اور بجلی کے کنکشن کے حوالے سے بہت کوششیں کیںاور بالآخر یہ کوششیں کامیاب ہوئیں جس پر آفریدی گڑھی کے عوام ناظم عرفان اللہ آفریدی کے مشکور ہیں ۔علاقے کے عوام نے ٹیوب ویل کو چالو کرنے کے حوالے سے صحافیوں کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے علاقے کے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھا اور ان کے ساتھ بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ عنوان :