نوشہرہ ٬ْسوزوکی وین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:05

نوشہرہ۔22اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) نوشہرہ کے علاقے امانگڑھ جی ٹی روڈ پر ریلوے پل لیبرکالونی کے قریب نامعلوم سوزوکی وین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سادی محمدساکن لیبر کالونی امانگڑھ نے پولیس کورپورٹ کراتے ہوئے بتایا کہ اس کا بیٹا زرشاد اپنے گھر سے امانگڑھ کی طرف جارہا تھا لیبر کالونی امانگڑھ اور ہیڈ بریج پر پہنچا تو وہاں پر نامعلو م سوزوکی وین نے اس کوٹکر مار دی جس سے اس کاپائوں ٹوٹ گیا اور سر پر شدید چوٹیں آئیں اس کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ پہنچایا گیا جہاںسے ا سکو پشاور منتقل کیا جارہا تھا کہ اس دوران وہ راستے میں دم توڑ گیاجبکہ ڈرائیور اپنی گاڑی سمیت فرار ہوگیا ٬ْ اضاخیل پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :