اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن کا علاقے کے مختلف کیبل نیٹ ورک پر چھاپے ٬نشر ہونے والے چینلز کو چیک کر دیا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:02

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء)اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نویداحمد کا علاقے کے مختلف کیبل نیٹ ورک پر چھاپے اور نشر ہونے والے چینلز کو چیک کر دیا وفاقی حکومت کی طرف سے انڈین چینلز کی نشریات کی پابندی پر غذر میں بھی تمام کیبل اپرٹیز نے انڈیا کے تمام چیبلز کی نشریات بند کر دی اسسٹنٹ کمشنر نے ہفتے کی روز بوبر اور سینگل میں موجود کیبل نیٹ ورک کا دورہ کیا اور زمہ دران کو سختی سے ہدایت کی وہ کاانڈیا کسی بھی چینل کو نشر نہ کریں چونکہ وفاقی حکومت کی طرف سے ان تمام چینلز کی نشریات پر پابندی عائد کر دیا گیا ہے کسی بھی کیبل اپریٹر نے خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نے پونیال کے مختلف فلور ملز کا بھی دورہ کیا اور آٹے کی کوالٹی اور وزن کو چیک کیااس کے علاوہ بعض دکانوں میں آٹے کی زائد رقم وصول کرنے والے دکانداروں کے بھاری جرمانے کئے اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نے ایک دکان سے چوکر بھاری مقدار بھی اپنے قبضے میں لے لیا جس میں بیس کلو کی بجائے گیارہ کلو چوکر بھر دیا گیا تھا اور دکاندار کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔