سکردو ‘ عدالت نے مویشی چور کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:02

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) سول کورٹ نے مال مویشی چوری کے الزام میں گرفتار ملزمان کو 25اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

جہاں ملزمان سے تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کواردو سے تعلق رکھنے والے مال مویشی چوری کے الزام میں گرفتار تین رکنی گروہ کی نشاندہی پر بڑے پیمانے پر مردہ جانوروں کے کھالیں اور زندہ مال مویشی برآمد ہو گئے تھے جنہیں پولیس نے عدالت میں پیش کر کے 25اکتوبر تک کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ۔

SHOغلام نبی کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور دیگر چوری کے واقعات سے بھی معلومات حاصل کرنے کی کوشش بھی جاری ہے انہوں نے بتایا کہ برآمد ہونے والے جانوروں کی نشاندہی کیلئے شہری آرہے ہیں تا ہم عدالتی کاروائی کے بعدانہیں اصلی مالکوں کے حوالے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :