محکمہ تعلیم کا نظام درست کر کے میرٹ کو بحال کرنے کیلئے وزرات کی قربانی دینے کو بھی تیار ہوں ‘والدین کا تعاون اور اساتذہ کی بہتر تربیت کے ذریعے طلبہ کو جدید اور معیاری تعلیمی مواقع فراہم کئے جا سکتے ہیں

صوبائی وزیر تعلیم حاجی ابراہیم ثنائی کاایلمنٹری کالج میں ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:02

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر تعلیم حاجی ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کا نظام درست کر کے میرٹ کو بحال کرنے کیلئے وزرات کی قربانی دینے کو بھی تیار ہوں ٬والدین کا تعاون اور اساتذہ کی بہتر تربیت کے ذریعے طلبہ کو جدید اور معیاری تعلیمی مواقع فراہم کئے جا سکتے ہیں ایلمنٹری کالج میں ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے نظام کو درست سمت میں لانا اور اساتذہ کی شفاف بھر تیاں میرے لئے چیلنج تھا تا ہم وزیر اعلیٰ کی ہدایات اور ڈائریکٹر تعلیمات کی بہتر کوارڈنیشن اور رہنمائی کے باعث مطلوبہ ہدف حاصل ہو گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سکولوں کے اساتذہ کو مرحلہ وار بہتر تربیت دی جارہی ہے تا کہ وہ کلاس روم میں طلبہ کو تسلی بخش تعلیم دے سکیں ڈائریکٹر ایجو کیشن مجید خان نے کہا کہ کمیونٹی کا رول نہایت ہی اہم ہے اور جب تک کمیونٹی اپنا حصہ نہیں ڈالے گی ہم اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سکولوں اور اساتذہ کو درپیش تدریسی مواد سمیت سہولیات اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے فراہم کیں ہیں اب اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور طلبہ و طالبات کو ایک جذبے کے تحت جدید عصری علوم سے آگاہ کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں نظام اس وقت تک درست نہیں ہو سکتا جب تک ہر شخص اپنے حصے کا کردار ادا نہ کریں صرف ایک فرد واحد کے رات دن کام کرنے سے کچھ بھی نہیں ہو تا ہے آج جو طلبہ و طالبات ایوارڈ حاصل کر رہے ہیں ان کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے کہ وہ حاصل کر دہ علوم طلبہ کو منتقل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایلمنٹری کالج میں پیشہ ورانہ تربیت کیلئے ماہر انسٹرکنٹرز تعینات کئے گئے ہیں تا کہ تدریسی حوالے سے کوئی کمی نہ رہے تقریب کے آخر میں پیشہ ورانہ تربیت کے دوران نمایاں کاکردگی حاصل کرنے والوں میں سر ٹیفکیٹس اور کیش انعامات تقسیم کئے گئے تقریب میں طلبہ و طالبات اساتذہ نامور محقق محمد حسن حسرت اقبال شہراد ڈاکٹرذاکر حسین ذاکر صدر پریس کلب محمد حسین آزاد سینئر صحافی قاسم بٹ وے دیگر نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :