محمدنواز شریف کی قیادت میں ترقیاتی منصوبے مکمل کر کے دیریا ترقی کی بنیاد رکھیں گے‘خنجراب تا گوادر میگا پروجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے ‘حکومت صحت اور تعلیم سمیت تمام شعبوں پر یکساں توجہ دے رہی ہے

وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان برجیس طاہر کا بجلی اور گیس سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقاریب سے خطاب

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:00

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر ب گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وزیر اعظم محمدنواز شریف کی قیادت میں ترقیاتی منصوبوں کی تیزی سے مکمل کررہی ہے اور 2018ء تک ان منصوبوں کی تکمیل کر کے ملک میں لازوال ترقی و خوشحالی کی بنیاد رکھ دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات آج ضلع ننکانہ کی تحصیل سانگلہ ہل کے نواحی علاقے لنگو وال میں بجلی اور گیس سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج خنجراب تا گوادر پورے ملک میں میگا پروجیکٹس سمیت تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بے شمار اہم پروجیکٹس حکومت نے بر وقت مکمل کر کے قومی خزانے کے اربوں روپے کی بچت کی ہے جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر خصوصی ترجہ دی جا رہی ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری سمیت دیگر اہم منصوبوں کی تعمیر کے نتیجے میں پاکستان کے پسماندہ علاقے بھی ترقی و خوشحالی کے اعتبار سے دوسرے ممالک کے برابر آنے والے ہیں ۔

جس سے پورے ملک میں خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔چوہدری محمد برجیس طاہرنے کہا کہ حکومت اپنے دور اقتدار میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دے گی اور 2018ء تک پاکستان کو مکمل طور پر نہ صرف لوڈ شیڈنگ سے پاک کر دیا جائے گابلکہ عوام کو سستی بجلی بھی دستیاب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ حکومت تعلیم اور صحت سمیت تمام شعبوں پر یکساں توجہ دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ قومی صحت پروگرام کے تحت پورے ملک میں 50نئے سٹیٹ آف ولی آرٹ ہسپتال قائم کئے جا رہے ہیں جس سے صحت کے شعبے میں مزید بہتری آئے گی انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ تعلیم کے شعبے پر بھی حکومت اپنی بھر پور توجہ دے رہی ہے جس سے صحت مند پڑھے لکھے پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے گا۔

متعلقہ عنوان :