Live Updates

وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ٬ تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران تمام اہم عمارتوں اور تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کا فیصلہ

دھرنے کی صورت میں جڑواں شہروں کے رہائشیوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ ٬ چوہدری نثار کی راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کی مشکلات کم سے کم کرنے کی ہدایت

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں تحریک انصاف کے دھرنے کی سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے تمام اہم عمارتوں اور تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ہفتہ کووفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے دھرنے کے سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ اور پولیس افسروں نے شرکت کی ٬ اجلاس میں تحریک انصاف کے دھرنے کی صورت میں جڑواں شہروں کے رہائشیوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا گیا ٬وزیرداخلہ نے راولپنڈی اور اسلام آباد کی انتظامیہ کو سیکیورٹی سے متعلق ذمہ داریاں سونپتے ہوئے شہریوں کی مشکلات کو کم سے کم کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ کو اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں دھرنے کے شرکاء کو اسلام آبادمیں داخل ہونے سے روکنے کی حکمت عملی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااور تمام اہم عمارتوں اور تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کا فیصلہ کیا گیا ٬دھرنے کی صورت میں صوبوں سے طلب کی گئی نفری کے قیام وطعام سمیت تعیناتی پر بھی تبادلہ خیال گیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات