لکی مروت٬ طویل لوڈ شیڈنگ ٬ بجلی چوری نے گمبیلا لفٹ ایری گیشن سکیم کو عملاً ناکارہ اور ٖغیر فعال کردیا ہے ٬ مقامی مشران

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 19:55

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور بجلی چوری نے گمبیلا لفٹ ایری گیشن سکیم کو عملاً ناکارہ اور ٖغیر فعال کردیا ہے جس سے ایک ہزار ایکڑسے زائد اراضی بنجر ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی ہے جبکہ مقامی کاشتکاروں کو واحد ذریعہ معاش چھننے کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے 1972میں قائم گمبیلا لفٹ ایری گیشن سکیم کے ساتھ44800فٹ طویل نہری نظام بنایا گیا ہے تاکہ 1795ایکڑ اراضی سیراب کی جاسکے مقامی مشران کا کہنا ہے کہ ایری گیشن سکیم طویل عرصے تک فعال رہی اور اس سے کسان استفادہ کرتے رہے لیکن اب یہ متعلقہ حکام کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ناکارہ ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتے مقامی مشران اور اہل علاقہ نے ایری گیشن سکیم کو چالو کرنے اور ٹیل اینڈ پر واقع زمینوں تک پانی کی رسائی کے لئے ڈیڈ لائن دی تھی لیکن متعلقہ حکام کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی مشران کا کہنا ہے کہ مقامی زمیندار غریب ہیں اور واحد ذریعہ معاش کے لئے ان کا تمام تر دارو مدار گمبیلا لفٹ ایری گیشن سکیم پر ہے اگر اس کے ذریعے نہروں میں ٹیل اینڈ تک پانی آتا ہے تو کاشتکار اچھی فصلیں اور اضافی آمدن حاصل کرتے ہیں ڈپٹی کمشنر محمد بختیار خان نے بھی گمبیلا لفٹ ایری گیشن سکیم کا معائنہ کیا اور وہاں درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی ایری گیشن سکیم کے لئے موجود پاور سپلائی لائن پر نہ صرف مقامی آبادی بلکہ متعدد ٹیوب ویلوں کا بوجھ ہے اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے بلوں کی سو فیصد ادائیگی کے باوجودہر گھنٹے بعد تین گھنٹے ہونے والی لوڈ شیڈنگ اور بجلی چوری نے اسے عملاً ناکارہ کردیا ہے گمبیلا لفٹ ایری گیشن سکیم علاقے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہے بشرطیکہ اس کے لئے علیحدہ پاور فیڈر کا بندوبست کیا جائے ڈپٹی کمشنر محمد بختیار خان نے کہا کہ مقامی انتظامیہ ایری گیشن سکیم کو کسی صورت غیر فعال اور ناکارہ نہیں ہونے دی گی اور اسے چالو رکھنے کے لئے عملی اقدامات لئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :