طلبہ و طالبات کوامتحان سے لیکر نتائج تک سہولیات فراہم کرنا ہمارا نصب العین ہے٬ چیئرمین ثانوی و اعلیٰ تعلیمی بورڈ

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 19:55

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء)چیئر مین ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ ڈاکٹر محمد شفیق نے کہا ہے کہ طلبہ و طالبات کوامتحان سے لیکر نتائج سے ہمہ قسمی سہولیات فراہم کرنا ہمارا نصب العین ہے انکی رجسٹریشن سے رزلٹ کارڈ کے اجراء تک کے پراسیس کوجدید ٹیکنالوجی کے ذریعے آسان سے معیاری بنانے کے لیے کوشاں ہیں یہ بات انہوں نے چیئر مین کمپیوٹر ڈیپارٹمنٹ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر نذیر اے سانگھی بورڈ ہذا میں دورہ کے دوران بتائی ۔

تفصیلات کے مطابق آج چیئر مین کمپیوٹر ڈیپارٹمنٹ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نذیراے سانگھی ڈائریکٹر ریجنل کیمپس AIOUڈی جی خان قیصر عباس کاظمی ٬ انجینئر AIOUڈی جی خان کے ہمراہ چیئر مین بورڈ ڈاکٹرمحمد شفیق کی خصوصی ریکویسٹ پر بورڈ ہذاکا دورہ کیا اور ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے افسران و کمپیوٹر سیکشن کے متعلقین کو دفتری امور و کمپیوٹر سے متعلقہ تمام سرگرمیوں کے سلسلہ میں خصوصی طور پر رہنمائی فرمائی اس سلسلہ میں کمپیوٹر سیکشن کی طرف سے جونیئر پروگرامر امجد رزاق غوری نے رجسٹریشن سے رزلٹ کارڈ کے اجراء تک تمام سسٹم کے بارے میں مکمل طور پر بریف کیااس موقع پر اکیڈمک اور کنڈکشن آف ایگزامینیشن و ڈیکلریشن آف رزلٹ کے امور کے سلسلہ میں پروفیسر ڈاکٹر نذیر احمد سانگھی کی رہنمائی حاصل کی گئی اجلاس میں کنٹرولر امتحانات چوہدری مشتاق علی ٬ سیکرٹری بورڈ رائو شاہد محمود ٬کے علاوہ بورڈہذا کے افسران و اہلکاران موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئر مین کمپیوٹر ڈیپارٹمنٹ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نذیر اے سانگھی نے اجلاس میں موجود تمام شرکا کو طلبہ و طالبات اور اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل بارے مفید مشورے دیے تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی انہوں نے ڈیرہ بورڈ کے رواں سال کے رزلٹ کی شفافیت کو آر ایل کو زیرو بنانے پر بخوبی سراہا اور امید ظاہر کی آئندہ بھی وہ رزلٹ کی تیاری شفافیت کو ترجیح دیں گے اور طلبہ و طالبات کو معیاری نتائج دیں گے ۔