پمپنگ اسٹیشن ایمپلائز کالونی گھارو کی بجلی 3ماہ سے بند‘ درجنوں گھروں میں اندھیرے کا راج

واٹربورڈ انتظامیہ نے بھی ایمپلائز کو بے یارو مدد گار چھوڑ دیا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 19:29

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) پمپنگ اسٹیشن ایمپلائز کالونی گھارو کی بجلی گزشتہ تین ماہ سے بند٬ درجنوں گھروں میں اندھیرے کا راج ٬واٹربورڈ انتظامیہ نے بھی ایمپلائز کو بے یارو مدد گار چھوڑ دیا تفصیلات کے مطابق اولڈ پمپنگ اسٹیشن گھارو کی ایمپلائز کالونی گزشتہ تین ماہ سے بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے ٬جہاں پر رہائش پذیر 19سے زائد گھر وں کے افرادایک اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں واٹربورڈایمپلائز نے میڈیا کو بتایاکہ واٹر بورڈ انتظامیہ نے بھی انھیں لاوارث چھوڑ دیا ہے اور یہ اپنے شب وروز اندھیروں کی نظر کرنے پر مجبور ہیں انھوں نے انتہائی دکھ سے کہاکہ ا جہاں دنیا میں ترقی انسان کا مقدر ہے تو وہیں ہم ترقی کی راہ میں سب سے بڑی ضرورت بجلی جیسی سہولتوں سے محروم ہیں آج ہمارے گھروں میں ضعیف العمر افراد بھی ہیں تو بیمار بھی مگران سب سے بے نیاز ذمہ داروں کی کان پر جوں بھی نہیں رینگتی انھوں کہا ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ایسا لگتا ہے کہ ہم پاکستانی نہیں جو ہمارے ساتھ ایسا سلوک کیا جارہا ہے متاثرین نے حکومت سندھ گورنر سندھ وزیراعلیٰ اور واٹر بورڈ کے افسران بالا سے اپیل کی ہے کہ خدارہ وہ انکو اس پریشانی سے باہر نکالیں اور انکو انکی بنیادی سہولت بجلی کی فراہمی میں پیدا ہونے والی روکاوٹوں کو ختم کیا جائے تاکہ وہ سکھ کا سانس لے سکی

متعلقہ عنوان :