پاکستان فشر فوک کے زیر اہتمام بھارتی جیلوں میں قید 38 ماہیگیروں کی رہائی کیلئے ریلی اور دھرنا

پاکستانی غریب ماہی گیروں کی آزادی تک احتجاجی تحریک کا اعلان

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 19:28

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) پاکستان فشر فوک کی جانب سے بھارتی جیلوں میں قید 38 ماہیگیروں کی آزادی کے حق میں چوھڑجمالی میں ریلی دھرنا.پاکستانی غریب ماھیگیروں کی آزادی تک احتجاجی تحریک کا اعلان ٬ بھارتی نیوی کی جانب سے تحصیل شاھبندر باجور گاؤں کے 38 قید شدہ ماہیگیروں کی آزادی کے سلسلے میں فشرفوک فورم کے چیئرمین محمد علی شاھ .

(جاری ہے)

نو محمد تھیمور کی سربراہی میں چوہڑجمالی میں ریلی نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوے پی ایف ایف کے چیئرمین محمد علی شاہ نے کہا کہ بھارتی نیوی نے 150 سے زائد ماھیگیروں کو گرفتار کرلیا ہے ٬ جوکہ سالوں سے بھارتی جیلوں.میں قید ہے جس میں اکثریت ماہیگیر بچوں کی ہے جس کی وجہ سے ماہیگیروں کے گھروں میں فاقاکشی کی صورتحال ہے٬ ان کی رشتیدار ہر روز ہم سے رابطا کرکے گرفتار ماہیگیروں کی آزادی کے متعلق پوچھتے رہتے ہیں جبکہ حکمران تماشا ئی بنے ہوئے ہیں جبکہ ہم نے سپریم کورٹ میں پٹیشن کی دائر کی ہے ہم وزیر اعظم سے پر زور اپیل کرتے ہے کہ جلد از جلد غریب ماھیگیروں کو آزاد کرایا جائے جب تک ماھیگیر آزاد نہیں ہو جاتے تب تک پاکستان فشر فورک کی جانب سے کراچی اسلام آباد میں احتجاجی تحریک چلائی جائیگی

متعلقہ عنوان :