شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم ایک بار پھر عروج پر٬ سی پی ایل سی رپورٹ جاری

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 19:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء)کراچی شہر میں اسٹریٹ کرائم عروج پر٬ رواں ماہ میں شہر قائد سے ایک ہزار باسٹھ موبائل فون چوری ہوئے جبکہ 729 افراد بندوق کی نوک پر موبائل فون سے محروم کئے گئے٬ سی پی ایل سی نے رپورٹ جاری کردی ۔

(جاری ہے)

سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں یکم کتوبر سے 21 اکتوبر تک 23 افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے جبکہ شہر میں 21 اکتوبر تک بھتہ خوری کی 6 اور اغواء برائے برائے تاوان کی ایک واردات رپورٹ ہوئی۔ عروس البلاد میں 1062 افراد کے موبائل فون چوری ہوئے٬729 موبائل فون چھینے گئے جبکہ 1397 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں٬ 112 گن پوائنٹ پر چھینی گئیں۔ شہر میں 72 گاڑیاں چوری ہوئیں اور 8 گن پوائنٹ پر چھینی گئیں۔