احتساب عدالت کا ڈاکٹرعاصم کے آپریشن سے متعلق درخواست پرمیڈیکل بورڈ کورپورٹ پیش کرنے کا حکم

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 19:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی ہائیڈرو تھراپی اور آپریشن سے متعلق درخواست پرجے پی ایم سی کے میڈیکل بورڈ کو پچیس اکتوبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کی ہائیڈرو تھراپی اورسرجری سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ برہانی ہسپتال نے ہائیڈرو تھراپی سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق برہانی ہسپتال میں ہائیڈرو تھراپی کی سہولت موجود نہیں ہے جس پر وکیل ڈاکٹر عاصم نے موقف اختیار کیا کے ڈاکٹر عاصم کو ہائیڈرو تھراپی سے زیادہ آپریشن کی ضرورت ہے٬ڈاکٹر عاصم کے چلنے پھرنے کا معاملہ حساس ہے٬عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تمام رپورٹس دیکھنے کے بعد کوئی حکم جاری کیا جائے گا۔ عدالت نے میڈیکل بورڈ سے ڈاکٹر عاصم کی صحت سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے نجی اسپتالوں اور جے پی ایم سی کے میڈیکل بورڈ کو پچیس اکتوبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :