سندھ ہائیکورٹ میں چھ ایڈیشنل ججزنے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 19:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) سندھ ہائیکورٹ میں چھ ایڈیشنل ججزنے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس سجادعلی شاہ نے ججز سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

حلف اٹھانے والوں میں جسٹس محمد اقبال مہر٬جسٹس خادم حسین ایم شیخ٬ جسٹس ذوالفقار احمد خان ٬جسٹس محمود احمدخان٬ جسٹس محمدکریم خان آغا اور جسٹس فیصل کمال عالم شامل ہیں۔ تقریب حلف برداری میں ہائیکورٹ کے ججز ٬بار کے عہدیداروں اور وکلاء نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :