Live Updates

گورنر سندھ پر لگے الزامات کی تحقیقات ہو نی چاہئے٬ کراچی میں اسلحہ کہاں سے آیا٬ چور جب لڑتے ہیں تو ایک دوسرے کے راز کھو لتے ہیں٬ جب تک ایم کیوایم لند ن پر پابندی عائد نہیں ہو گی معاملات ٹھیک نہیں ہو نگے٬ عمران خان کو سیاست اور نوازشریف کو حکومت کرنا نہیں آتی ٬وزیر اعظم اس وقت بہت پریشان ہیں ان کوعدالت میں پیش ہونا چاہئے ٬اسلام آباد بند کرانا غیر قانونی ہے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 19:28

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ گورنر سندھ پر لگے الزامات کی تحقیقات ہو نی چاہئے اور اس کی ساتھ یہ بھی تحقیقات ہو نی چاہئیں کہ کراچی میں اسلحہ کہاں سے آیا اور کس کی سرپرستی میں آیا چور جب لڑتے ہیں تو ایک دوسرے کے راز کھو لتے ہیں عمران خان کو سیاست اور نوازشریف کو حکومت کرنا نہیں آتی جب تک ایم کیوایم لند ن پر پابندی عائد نہیں ہو گی معاملات ٹھیک نہیں ہو نگے وزیر اعظم اس وقت بہت پریشان ہیں انہیں عدالت میں پیش ہونا چاہئے اور ہمیں امید ہے کہ وہ ضرور پیش ہو نگے ۔

وہ ہفتہ کو سکھر میں اپنی رہا ئش گاہ پرمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں معیشت کی بہتری کے ڈھنڈورے پیٹے جا رہے ہیں تو تین سالوں میں سات ہزار دو سو ارب روپے کا قرضہ کیوں لیا گیا ملک میں سڑکیں بن رہی ہیں اور لوگ بھو کے مررہے ہیں تو کیا لوگ اپنی بھوک مٹانے کے لیے کیا ان سڑکوں کو چاٹیں گے ان کا کہنا تھا کہ با رہ مئی اور کرپشن کے الزامات کا بھی انکشاف ہوا ہے ان کا کہنا تھا کہ احتجاج ہرکسی کا حق ہے مگر شہر بندکرانا غیر قانونی ہے جب ریا ست کو چیلنج کیا جا تا ہے تو حکومت حرمت میں آتی ہے اگردھرنے کے حوالے سیگرفتاریاں کی گئیں توہم اس کا ضرور جائزہ لیں گے کہ کس بنیاد پر یہ گرفتاریاں ہو رہی ہیں اور ان گرفتاریوں کے دوران کہیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی تو نہیں ہو رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ پورٹ قاسم اور موٹر وے کو گروی رکھ دیا گیا ہے ہمیں ڈر ہے کہ کہیں ملک کو ہی نہ گروی رکھ دیا جا ئے اور ہم ڈگڈگی بجا تے رہیں ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ ایم کیو ایم لندن پر پابندی عائد نہیں ہو گی ان پر پابندی نہیں لگ سکتی کیا وجوہات ہیں کہ ان کو دوبارہ بنایا جا رہا ہے ایک طرف حکومت ان کو ملک دشمن کہتی ہے تو دوسری طرف پا رٹی پھر میدان میں آرہی ہے فاروق ستار ملک دشمن پا رٹی کی ہی وجہ سے الگ ہو ئے تھے ان تمام چیزوں کا آسان نہ سمجھا جا ئے ابھی سے ان کو دیکھ لیا جا ئے تو بہتر ہوگا پیپلزپا رٹی احتجاج کو آئینی حقوق سمجھتی ہے مگر تحریک انصاف کی طرف سے اسلام آباد شہر بند کرانا غیر قانونی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے الزامات کے بعد گورننس چیلنج ہو جا تی ہے وزارت داخلہ ہمیشہ سے خاموش رہا ہے اور اب بھی خاموش ہے اور یہ ہر موقع پر خاموش رہتا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات