’’یس وی آر یونائیٹڈ‘‘ مہربان پاکستان شاپنگ فیسٹول 3 اور 4 دسمبر کو پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہو گا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 19:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) بین الاقوامی این جی او پینا فلکس کے زیر اہتمام ’’یس وی آر یونائیٹڈ‘‘ مہربان پاکستان شاپنگ فیسٹول 3 اور 4 دسمبر کو پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہو گا ۔ جس میں تمام چھوٹے بڑے برانڈز اپنی اشیاء کی نمائش کریں گے ۔ اس بات کا اعلان پینا فلکس کے سربراہ ڈاکٹر محمد عباس نے ہفتہ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے کیا ۔

ڈاکٹر محمد عباس نے کہا کہ ہم شاپنگ فیسٹول سے مقامی لوگوں کو کاربوار اور تفریح کے مواقع دینا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہم پچھلے پان سال سے دنیا بھر میں 50 ایونٹس کر چکے ہیں ۔ اسلام آباد کے بعد لاہور ٬ کراچی ٬ پشاور ٬ فیصل آباد اور سیالکوٹ میں بھی فیسٹول کرائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مختلف یونیورسٹیز اور سکولوں سے ورکشاپس اور آرٹ ایگزیبیشن کرانے کے لئے رابطہ کیا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شاپنگ فیسٹول میں فود کورٹ٬کڈ اوپنا اور فیشن شو کا انعقاد کیا جائے گا ۔ اور فیشن اور ادب سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایوارڈز دیئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پریس کلب اس فیسٹول میں ہمارا میڈیا پارٹنر ہے ۔ ہم اس فیسٹول کے ذریعے دنیا کو پاکستان کا بہتر امیج دکھائیں گے ۔ …(م د +ع ا)

متعلقہ عنوان :