پیمرا کی ٹیم کا ملک بھر میں آپریشن ٬1762غیر قانونی بھارتی ڈی ٹی ایچ اور سی۔لائن ضبط کر لئے

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 19:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) پیمرا کی ٹیم نے ملک بھر میں آپریشن کے دوران بھارتی مواد دکھانے والے 1762غیر قانونی بھارتی ڈی ٹی ایچ اور سی۔لائن ضبط کر لئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پیمرا حکام کے مطابق پیمرا انسپکشن ٹیموں نے ملک بھر میں جاری آپریشن کے دوران بھارتی مواد دکھانے والے 1762غیر قانونی آلات ضبط کر لئے جو غیر قانونی کاروبار کیلئے استعمال ہورہے تھے۔پیمرا نے 21اکتوبر سے تمام سیٹلائیٹ ٹی وی چینلوں اور ایف ایم ریڈیوز کی مانیٹرنگ شروع کر رکھی ہے اور۵ رپورٹس مرتب کرنے کے بعد آپریشن کا آغاذ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :