بجلی کے کھمبوں اور لائنوں پر کام کرنے والے محنت کشوں کی حفاظت٬ سلامتی اور دیگر حادثات سے بچاؤ کے متعلق ’’سیفٹی سیمینار‘‘کاانعقاد

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 19:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) لاڑکانہ میں واپڈا ہائیڈرو یونین اور سیپکو کی جانب سے 11 ہزار سمیت بجلی کے کھبوں اور لائنوں پر کام کرنے والے محنت کشوں کی حفاظت٬ سلامتی اور دیگر حادثات سے بچاؤ کے متعلق ’’سیفٹی سیمینار‘‘ منعقد کیا گیا جس میں سیپکو ملازمین نے شکایات کے انبار لگاتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ انہیں کھنبوں سمیت بجلی کی 11 ہزار تاروں پر کام کرنے کے لیے جدید سامن اور تمام سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ سیپکو ملازمین کی جانیں دوران ڈیوٹی محفوظ ہوں اور وہ حادثات سے بچ سکیں۔

سیمنار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے سپریٹیڈنگ انجنیئر نظیر احمد سومرو نے کہا کہ لاڑکانہ میں سیپکو ملازمین کے لیے قائم کردہ تربیتی سینٹر میں دوران ڈیوٹی حادثات اور واقعات سے بچنے کے لیے کورسز کروائے جارہے ہیں تاکہ لائینوں پر کام کرنے والے ملازمین کو حادثات اور معذوری سے بچایا جاسکے تاکہ حادثات میں کمی لائی جائے اس کے ساتھ ساتھ عملے کو معیاری سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے اور کمپنی کی کاکردگی کو بہتر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے جس کے لیے سیپکو ملازمین بجلی چوری روکنے میں اہم کردار ادا کریں اور بقایاجات کی وصولی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بہتر ڈیوٹی سرانجام دینے والے ملازمین کو بونس اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر اقدام اٹھا کر مسائل بھی حل کریں گے۔ سیمنار میں ڈائریکٹر سیفٹی مظفر علی جتوئی٬ زونل سیکرٹری عبداللہ سومرو٬ محمد ہاشم٬ غلام مصطفیٰ دل٬ دین محمد چانڈیو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سیمنار میں محمد امین کلہوڑو٬ ریاض سانگی٬ علی محمد جتوئی٬ سرور جونیجو٬ منصور احمد شیخ٬ عبدالمجید سانگی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :