تیز رفتار کاروں کے آمنے سامنے ٹکر کے نتیجے میں لاڑکانہ کی رہائشی لیڈی جاں بحق ہوگئیں

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 19:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) شکارپور ضلع کے علاقے ڈکھن کے قریب دو تیز رفتار کاروں میں آمنے سامنے ٹکر کے نتیجے میں لاڑکانہ کے قریب گاؤں عاقل کا رہائشی لیڈی ڈاکٹر صفیہ آرائین موقعہ پر جان بحق ہوگئی جبکہ کار ڈرائیور نوید ٹگڑ سمیت جیکب آباد کا رہائشی عدیل انور رند اور غلام رند شدید زخمی ہوگئے٬ لاش اور زخمیوں کو پولیس نے لاڑکانہ کے چانڈکا اسپتال شعبہ حادثات پہنچایا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردا گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔

(جاری ہے)

لیڈی ڈاکٹر کے جان بحق کی خبر ملنے کے بعد ورثا بڑی تعداد میں اسپتال پہنچ گئے اور لاش کو دیکھ کر روتے رہے۔

متعلقہ عنوان :