چشتیاں میں پولیس کی کارروائی‘ شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی ‘ 120 لیٹر دیسی شراب برآمد

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 19:08

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) سٹی پولیس نے دوران گشت چک نمبر 4فورڈواہ ریلوے پھاٹک کے قریب ایک مقام پر چھاپہ مار کر چالو شراب کی ایک بھٹی پکڑ لی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم شاہد آرائیں کو گرفتار کر کے 120لیٹر دیسی شراب اور شراب کشید کرنے کے آلات قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ جبکہ شہر فرید پولیس نے موضع بدانہ شرقی میں دورگشت ایک جیری کین میں 25لیٹر دیسی شراب لے جاتے ہوئے ایک شخص وسیم بھاکھری کو گرفتار کر کے 25لیٹر دیسی شراب قبضہ میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :