تحفظ ختم نبوت امت مسلمہ کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے‘قادیانیت کے خلاف ہر محاذ اور میدان میں کام کیا آئندہ بھی کرتے رہیں گے‘ختم نبوت کانفرنس چناب نگر ایک تاریخ ساز کا نفرنس ہوگی

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں مولانا عزیزالرحمن ‘مولانا ضیاء الحسن ‘قاری علیم الدین شاکر و دیگر کا بیان

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 19:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف بولنے والے اغیار کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ٬تحفظ ناموس رسالت ایکٹ میں کسی بھی قسم کی ترمیم وتنسیخ برداشت نہیں کریں گے۔عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح ہے ٬قادیانی فتنہ ملک واسلام دشمن قوتوں کی سازش کا نتیجہ ہے ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی٬مولانا سید ضیاء الحسن شاہ٬ قاری علیم الدین شاکر٬مولانا عبدالنعیم ٬مولانا محبوب الحسن طاہرنے بیان کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ نے کسی بھی دور میں جھوٹے مدعی نبوت کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔

مجاہدین ختم نبوت نے قادیانیوںکو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا٬ختم نبوت کانفرنس چناب نگر ایک تاریخ ساز کانفرنس ہوگی تمام مسلمان کانفرنس کوکامیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈینینس کا تحفظ کرتے رہیں گے۔عقیدہ ختم نبوت کہ تحفظ کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے ۔ قادیانیوں کی چالبازیوں اور ان کے مکر و فریب سے بچنا یہ تمام مسلمانوں کے لیے ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈینینس کے خلاف سازشیں کرنے والوںکا بھرپور انداز میں مقابلہ کیا جائے ۔