نومبر کا دھرنا ہر صورت ہوگا ‘پی ٹی آئی حکومت کی کسی چال میں نہیں آئے گی ‘کارکن ذہنی طور پر تیار ی کر چکے اب استعفیٰ لیے بغیر پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں

تحریک انصاف لاہور کے رہنما عمر کسانہ کا بیان

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 19:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف لاہور کے رہنما عمر کسانہ نے کہا ہے کہ 2نومبر کا دھرنا ہر صورت ہوگا اور پی ٹی آئی حکومت کی کسی چال میں نہیں آئے گی ۔کارکن ذہنی طور پر تیار ی کر چکے اب استعفیٰ لیے بغیر پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں ۔ن لیگ کو بہت وقت دے دیا اب مزید وقت دینا عوام کے ساتھ غداری ہو گی ۔

(جاری ہے)

نوازشریف کے پاس اقتدار چھوڑنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا اس لیے وہ دانش مندی کا ثبو ت دیتے ہوئی2نومبر سے پہلے ہی استعفے کا اعلان کر دیں تاکہ انکو عوام کے تلخ لہجے کا سامنا نہ کر نا پڑے ۔

اپنے ایک بیان میں عمر کسانہ نے کہا کہ تحریک انصاف چوروں کو بے نقاب کرنا چاہتی مگر اپوزیشن کی دیگر تمام پارٹیاں ان چوروں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہیں جس سے ثابت ہوتا کہ تحریک انصاف کے علاوہ کوئی پارٹی بھی ملک سے مخلص نہیں ہے ۔ن لیگ عوام کی توقعات پر پوری نہیں اتری اس لیے اگلے الیکشن میں عوام تحریک انصا ف کو جتوائے گی ۔

متعلقہ عنوان :