عدالت نے مخالف کو لاٹھی مار کر زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار معذور شخص کو رہا کر دیا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 19:02

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) اپنے مخالفین کو لاٹھی مارکر زخمی کرنے کے الزام کے تحت گرفتارمعذور چیئرمین سوئی چیمیاں ملک شیر افگن اور انکے حقیقی بھائی ملک تنویر عدالتی حُکم پر رہا٬یہ رہائی علاقہ جوڈیشل مجسٹریٹ فرخ فرید بلوچ کے حُکم پر عمل میں آئی ہے٬آئی این پی کے مطابق فالج کے حملہ کے شکارمعذور چیئرمین ملک شیر افگن پر ملک فیصل کوڈنڈامارنے اوراُنکے بھائی ملک تنویرکوماتھے پر سریے کا وارکرنے کے الزام میں میں درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا٬وکیلِ صفائی قیصر محمود راجہ ایڈوکیٹ نے اپنی استدعا میں موقف اختیا رکیا کہ ملک شیر افگن معذور شخص ہے ٬جس کیلئے سہارا کے بغیرچلنا پھرنابھی مشکل ہوتاہے ملزمان کو سیاسی رنجش کی بناء پر بے گناہ ملوث کیاگیا ہے٬ ملزمان کی بے گنا ہی بارے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے فاضل معززعدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکمنامہ جاری کیاتھا

متعلقہ عنوان :