Live Updates

قائد پی ٹی آئی عمران خان کا موقف درست ہے ‘ 2نومبر کو حکومتی تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے‘ پانامہ لیکس٬ سانحہ ماڈل ٹاؤن ٬ مہنگائی٬ بیروزگاری ٬ بجلی سوئی گیس لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینادوبھر کر دیا

میجر گروپ کے قائد سابق ضلع ناظم اٹک میجر (ر) طاہر صادق کی بات چیت

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 19:02

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) میجر گروپ کے قائد سابق ضلع ناظم اٹک میجر (ر) طاہر صادق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کا 2نومبر کو دھرنے کے موقف کو درست مانتے ہیں٬ میجر گروپ اپنے قائدین٬ کارکنان اور ووٹرز سمیت ظالم حکومت کے خلاف پی ٹی آئی کی اس تحریک میں بھر پور شرکت کرے گی٬ 2نومبر کو اسلام آباد ہر صورت پہنچیں گے٬ ضلع کونسل اٹک کے انتخابات میں چیئرمین کے امیدوار کیلئے پی ٹی آئی کو اصولی طور پر ہماری حمایت کرنی چاہئے ٬ میجر گروپ ضلع کونسل کے چیئرمین سمیت کئی سیٹیں جیتے گا اس کیلئے مطلوبہ حدف سے زیادہ ووٹیں ملیں گی٬ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا٬ میجر (ر) طاہر صادق نے کہا کہ ہم نے اپنے دور اقتدار میں اور اب بھی عوام کی خدمت کو ترجیح دی ہے ٬ عوام کی نبض ہماری انگلیوں کے نیچے ہے جس کو سمجھ کر ان کے مسائل حل کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ جب بھی میجر گروپ نے عوام کو آواز دی انہوں نے ہمیشہ ہماری آواز پر لبیک کہا اور ہمارے شانہ بشانہ چلے ٬ میجر گروپ کے قائد نے ایک سوال پر کہا کہ پانامہ لیکس٬ سانحہ ماڈل ٹاؤن ٬ مہنگائی٬ بیروزگاری ٬ بجلی سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر مسائل نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے اور ان تمام مسائل کے حل کا واحد علاج میاں نواز شریف ٬ میاں شہباز شریف اور انکی فیملی سے جان چھڑانا ہے اس مقصد کیلئے عمران خان 2نومبر کو اسلام آباد میں جو دھرنا دے رہے ہیں وہ درست ہے جس میں میجر گروپ اپنے ہزاروں ورکرز کے ساتھ شرکت کرکے حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات