سی پیک منصوبہ ملکی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے ٬طارق مدنی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) پاکستان امن کونسل(پی اے سی) کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہاہے کہ سی پیک منصوبہ ملکی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے حکومت دیانتد ا ری کے ساتھ سی پیک منصوبے پر عمل اور صوبوں کی حق تلفی سے گریز کرے پوری قوم سی پیک منصوبے کی پایہ تکمیل چاہتی اور اس کی تکمیل کیلئے دعا گو ہے ۔سی پیک منصوبے کے حوا لے سے پاکستان امن کونسل عنقریب آل پارٹیز کانفرنس بلائی گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں آج (اتوار)23 اکتوبر کو دن 2بجے امن سیکریٹریٹ میں پی اے سی کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس ہو گا جس میں سیمینار کے انعقاد کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی وہ مقامی ہوٹل میں سول سوسائٹی کے نمائند و ں اور صحافیوں سے ملکی اقتصا د ی صورتحال پر گفتگو کررہے تھے طارق مدنی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ خوشحالی کا ایک بڑا اقتصادی پیغام ہے مگر حکومت کی حکمت عملی شکوک و شبہات پیدا کررہی ہے اور دوسری طرف دشمن قوتیں منصوبے کو ناکام بنانے کی سازشیں کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ پا ئیدار امن کیلئے ملک کا معا شی و دفاعی لحاظ سے مستحکم ہونا نہایت ضروری ہے مگر حکومت کی ناقص پالیسیاں ملک کو توانائی بحران سمیت مختلف بحرانوں کا شکار بنائے ہوئے ہیں موجودہ حکو مت کو سا ڑھے تین سال کا عرصہ ہو چکا ہے لیکن حکومت نے ابھی تک الیکشن مہم کے دوران عوام سے کئے وعدوں تک کو پورا نہیں کیا ہے یہی وجہ ہے کہ عوام کی نظر یں عدلیہ پر جمی ہوئی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان درست کہتے ہیں کہ ملک میں گڈ گورننس نہیں ہے اسلئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتو ں کو چاہئے کہ وہ گڈ گورننس کیلئے میدان میں نکلیں٬ ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر قربان کردیں۔

متعلقہ عنوان :