تحریک آزادی پاکستان میںقائد اعظم محمد علی جناح کے خلاف کٹھ جوڑ کرنے والوں کی روحیں نومولود سیاستدانوں میں سرایت کر گئی ہیں‘ماضی کی طرح آنے والے دنوں میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کے اعتماد کے ساتھ سرخرو ہوگی

پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر کی بات چیت

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ تحریک آزادی پاکستان میںقائد اعظم محمد علی جناح کے خلاف کٹھ جوڑ کرنے والوں کی روحیں نومولود سیاستدانوں میں سرایت کر گئی ہیں٬ لیکن ماضی کی طرح آنے والے دنوں میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کے اعتماد کے ساتھ سرخرو ہوگی․ جمہوریت کی جڑی کھوکھلی کرنے والے عناصر کا یوم حساب آن پہنچا ہی․ نومبر کے بعد پاکستان میں نام نہاد سیاست دانوں کا باب ہمیشہ کے لئے بند ہوجائے گا․پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر ٬ علمامشائخ ونگ کے سید ازہر شاہ ہمدانی٬ وکلا ونگ کے غلام مصطفی ایڈووکیٹ ٬کراچی ڈویژن کے صدر سید منور رضا٬ جنرل سیکریٹری خواجہ طارق نذیر٬ مسلم لیگ(ن) ضلع جنوبی کے صدر سلطان بہادر٬ ضلع کورنگی کے صدر علی عاشق گجر٬ ضلع وسطی کے جنرل سیکریٹری اسلم خٹک٬ صوبائی نائب صدرصالحین تنولی٬ وفاقی وزیر کے کوآرڈینیٹرسردار نذیر٬٬ ڈاکٹر صفدر جاوید٬یوسی چیئرمین نواز اولکھ ٬ چئیرمین محمدرفیق٬ چیئرمین ندیم آرائیں٬ چیئرمین چوہدری اسد حسین ٬چیئرمین وقار تنولی٬چیئرمین پرویز تنولی ٬چیئرمین فردوس خان٬چیئرمین تنویر جدون٬چیئرمین حاجی قاسم مندرا٬چیئرمین محمدحسین چانیا٬ وائس چیئرمیں نعیم خان٬وائس چیئرمین شیخ کاشف احمد٬ اقبال خاکسار٬ قاضی زاہد٬ غلام حیدر ڈولی٬ پی ایس 90 کے صدر ایوب شاہ٬ راجہ مہربان حاجی محمد اقبال نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی آزادی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے ماضی کے ملک دشمن عناصر کا نیا روپ موجودہ تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی قیادت ہے جن کا ایجنڈا پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کا راستہ روکنا ہی؛ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے تحریک انصاف کی قیادت کی غیر سیاسی اور غیر جمہوری سیاست کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام کی مشکلات اور قومی مسائل سے ناواقف عمران خان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر کے ان قوتوں کو خوش کرنا چاہتے ہیں جو پاکستان کو کمزور٬ محتاج اور منتشر ریاست دیکھنا چاہتے ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور کارکنان تحریک انصاف سمیت دنیا کی کسی طاقت کا اپنے منفی اور پاکستان دشمن ایجنڈے پر عمل کرنے کی اجازت نہیں دیں گی․ پاکستان کے امن ٬ ریاست کے اختیار٬ عوام کے لئے دشواریاں پیدا کرنے والی ہر قوت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور ملکی سیاست کا ایسے عناصر سے مکمل طور پر پاک کردیا جائے ۔