جرأت وبہادری انسان کا طرہ امتیازہے بعض لوگ منفی اندازمیں زندگی گزارتے ہیں

نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء)نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے کہاہے کہ جرأت وبہادری انسان کا طرہ امتیازہے بعض لوگ منفی اندازمیں زندگی گزارتے ہیں٬ لیکن جن لوگوں پراللهکا احسان ہوتاہے وہ حضرت عمرفاروق رضی اللهتعالیٰ عنہ کی طرح ایسی زندگی گزارتے ہیں جو دنیا والوں کیلئے ایک نمونہ بن جاتی ہے ٬حق گوئی وبے باکی ہرایک کے نصیب میں نہیں ہوتی ٬سیدنااما م حسین کی طرح ظلم بدکرداری٬برائی کے خلا ف ہر کوئی آوازنہیں اٹھاسکتا ۔

انہوں نے کہاکہ علمائے حق کو اللهنے جرأت کا مجسمہ بنایا ہے تاریخ ان لوگوں کویادرکھتی ہے جوظالم حکمرانوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اللهکا پیغام سناتے ہیں ٬حضرت فضل حق خیرآبادی کی طرح جان کی پرواہ نہیں کرتے اپنی ایمانی قوت کوبروئے کارلاتے ہیں ٬ایسے علماء صدیوں یادرہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اہل سنت پاکستان ضلع گوجرانوالہ کے زیراہتمام علامہ شاہ تراب الحق قادری کی یاد میں جامعہ نقشبندیہ کھوکھر کی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کی صدارت علامہ پیر محمد خالدحسن مجددی نے کی اور اس موقع پرپیرزادہ علامہ رضا ثاقب مصطفائی٬صاحبزادہ پیر محمد داؤد رضوی ٬حافظ رفیق قادری کے علاوہ ہرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شکر کت کی٬حاجی محمد حنیف طیب نے مزید کہاکہ اہلسنت مکتبہ فکر کاہرفردرحمت العالمین کی حرمت پرجان قربان کرنے کو تیارہے ٬علامہ سیدشاہ تراب الحق قادری نے اپنی تمام زندگی اس سوچ وفکر کوعام کرنے میں گزاردی ٬وہ نوجوان نسل میں حب رسول کی شمع روشن کرنے میں کامیاب رہے انہوں نے ہرفورم میں کلمہ حق بلند کیااور دفاع اہل سنت کواپنی زندگی کا محوربنائے رکھا۔