کراچی ‘عزیزآباد میں رینجرز کا سرچ آپریشن‘ 5 افراد کو حراست میں لے لیا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) رینجرز نے عزیز آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا٬ہفتہ کو رینجرز نے کراچی کے علاقے عزیز آباد میں بلاک ٹو سرچ آپریشن کیا٬ رینجرز کی بھاری نفری نے عزیز آباد تھانے اور اس کے اطراف کی 4 گلیوں کا مکمل محاصرہ کیا اور اس دوران علاقے کو عام آمدورفت کے لیے مکمل طور پر بند کردیا گیا٬ رینجرز اہلکاروں نے گھروں کی تلاشی لی اور ایک گھر سے 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

رینجرز اہلکار ایک ملزم کو ساتھ لائے تھے جس کی نشاندہی پر کارروائی کی جارہی تھی٬ رینجرز ذرائع نے بتایا کہ تمام کارروائی پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کی گئی ہے اور حراست میں لیے گئے افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ٬جبکہ زیرحراست افراد کے ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے٬ تاہم تفتیش میں اہم پیشرفت کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :