رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ لندن عبوری رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر حسن ظفر عارف اور کنور خالد یونس کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ لندن عبوری رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر حسن ظفر عارف اور کنور خالد یونس کو گرفتار کرلیا٬گرفتار دونوں رہنماء پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرنے آئے تھے ٬تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ لندن عبوری رابطہ کمیٹی کی جانب سے ہفتے کی سہ پہر 4 بجے پریس کلب میں پریس کانفرنس شیڈول تھی ٬جس کے لئے رابطہ کمیٹی کے چند اراکین پریس پہلے پہنچ گئے تھے٬تاہم جب ڈاکٹر حسن ظفر عارف اور کنور خالد یونس پریس کانفرنس کے سلسلے میں پہنچیں تو انہیںرینجرز نے حراست میں لیکر میٹھارام ہوسٹل منتقل کردیا٬حسن ظفر عارف پریس کلب کے سامنے موٹر سائیکل پر بیٹھے تھے٬جب انہیں حراست میں لیا گیا٬جبکہ خالد یونس بھی پریس کلب پر پہنچیں تو انہیں بھی حراست میں لے لیا گیا٬ان رہنماؤں کی گرفتاری کے لئے رینجرز فوارہ چوک اور پریس کلب کے اطراف موجود تھی اور جوں ہی حراست میں لئے گئے رہنماء پریس کلب پہنچے تو ان کے خلاف کارروائی کی گئی ٬اراکین رابطہ کمیٹی کو حراست میں لئے جانے کے بعد پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی٬تاہم چند خواتین سمیت رابطہ کمیٹی کے رکن امجد اللہ پریس کلب میں موجود تھے٬جنہوں نے حسن ظفر عارف اور کنور خالد یونس کی گرفتارہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف آئین وقانون ہے٬لہذا حراست میں لئے گئے دونوں رہنماوٌںکو فی الفور رہا کیا جائے٬امجد اللہ نے پریس کلب میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ااج کچھ لوگوں نے پریس کلب میں ہمارے ساتھ شامل ہونے کا اعلان کرنا تھا٬لیکن ان کی شمولیت روکنے کے لئے ہمارے 2 ساتھیوں کو حراست میں لے لیا گیا ٬جس کے صرف اور صرف مقصد لوگوں کو خوف زدہ کرنا ہے٬جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کا آئندہ لائحہ عمل کیا ہوگا تو انہوں نے کہا کہ اس بارے میں فیصلہ بعد میں کیا جائے گا٬دریں اثناء امجد اللہ اور دیگر رہنماء ورینجرز کی بھاری نفری پریس کلب کے اطراف موجودگی کے سبب آفسری اطلاعات آنے تک کلب میں ہی موجود تھے۔