آہن ٬ پاکستان بھر سے ہنرمندوں کی بڑی نمائش کا اہتمام

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:56

لاہور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) آہن وزارت صنعت و پیداوار کا ذیلی ادارہ ہے٬ دیہی علاقوں میں ہنر مند افرادجو کہ ہاتھ سے روائتی ثقافتی اشیاء بناتے ہیں کے ساتھ مل کر ان کی تربیت اور روایتی ثقافتی اشیاء کے معیار اور انکی منڈیوں تک مانگ میں مدد کرتا ہے٬ اب تک آہن سے 30,000ہنرمند خواتین اور مرد اس تربیت سے فائدہ اُٹھا چکے ہیں٬آہن پاکستان بھر سے ہنرمندوں کی ایک بڑی نمائش کا اہتمام کررہا ہے جوکہ ہیریٹیج میوزیم مال روڈ لاہور پر آج 23 اکتوبر تک جاری رہے گی٬ اس نمائش میں چاروں صوبوں کشمیر اور گلگت بلتستان کے ثقافتی اور روائتی اشیاء بنانے والے کاریگراپنی مصنوعات کو پیش کررہے ہیں٬یہ نمائش ڈنمارک کی گورنمنٹ کے ادارے سی کے یوکے تعاون سے لگائی جارہی ہے ٬ حکومت ان تمام ہنرمندوں کی اشیاء کو پاکستان اور بیرون پاکستان منڈیوں تک رسائی کیلئے کام کررہی ہے تاکہ یہ ثقافتی ہنرمند بھی پاکستان کی ترقی میں ہاتھ بٹا ئیں٬ اس موقع پر زندگی کے ہرشعبے سے متعلق لوگوں نے بھی نمائش کو دیکھااور خریداری کی اور ہنرمندوں کی کاریگری کو سراہا٬ آہن کے چیف ایگزیکٹونوید شیخ نے کہا کہ آہن نے ہنرمندوں کو ایک اچھا موقع فراہم کیا ہے کہ وہ خریداروں کے ساتھ اپنے روابط اور تعلقات بڑھائیں تاکہ ان کی اشیاء کی فروخت میں اضافہ ہو٬ انکی غربت کا خاتمہ ہواور اپنا معیارزندگی بہتر بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :