لیسکوکے بورڈآف ڈائریکٹرزنے عرفان اکرم کو بورڈ کا چیئرمین مقرر کر دیا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:56

لاہور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء)لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے بورڈآف ڈائریکٹرزنے عرفان اکرم کو بورڈ کا چیئرمین مقرر کر دیا٬کوآپریٹ گورننس رولزکے مطابق بورڈآف ڈائریکٹرزکی آڈٹ٬پروکیورمنٹ٬ایچ آر اینڈایڈمن٬رسک مینجمنٹ اورنومینیشن کمیٹیوں کی تشکیل کے ساتھ ساتھ ایڈیشنل ہیلتھ سیفٹی اینڈانوائرمنٹ کمیٹی کے قیام کی منظوری بھی دے دی گئی٬اس سلسلہ میں ہفتہ کے روزلیسکوکے بورڈآف ڈائریکٹرز کا173واں اجلاس لیسکو ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہوا٬ اجلاس میں نئے ممبران عرفان اکرم٬بریگیڈیئر(ر)بدرالزمان٬تارہ عذرادائود٬عبدالقیوم ملک٬ظفرعثمانی٬نوازقصوری٬محمدزرگام اسحاق خان٬اسدالرحمان گیلانی اورچیف ایگزیکٹولیسکوواجدعلی کاظمی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

لیسکوکے اعلیٰ افسران نے لیسکو کے امورکے بارے میں بورڈممبران کوتفصیلی بریفنگ دی٬اس موقع پرلیسکوبورڈآف ڈائریکٹرزکے ممبران نے عرفان اکرم کوباضابطہ طورپربورڈکاچیئرمین مقررکیا۔چیئرمین کی تقرری کے بعدکوآپریٹ گورننس رولزکے مطابق بورڈآف ڈائریکٹرزکی آڈٹ٬پروکیورمنٹ٬ایچ۔آر اینڈایڈمن٬رسک مینجمنٹ اورنومینیشن کمیٹیاں تشکیل دی گئیں٬اجلاس کے دوران سیفٹی کے حوالے سے مفصل بات چیت کی گئی اورایک ایڈیشنل ہیلتھ سیفٹی اینڈانوائرمنٹ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی جوکہ ملازمین کوپیش آنے والے حادثات٬اُن کی کام کے دوران سیفٹی کویقینی بنانے اورپراجیکٹس کے دوران انوائرمنٹ سیفٹی جیسے معاملات کودیکھے گی۔