لاہور کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کا عدالت عالیہ کے راولپنڈی بینچ اور ماتحت عدالتوں کا دورہ

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:56

لاہور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کے سلسلے میں لاہور کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے عدالت عالیہ کے راولپنڈی بینچ اور ماتحت عدالتوں کا دورہ کیا٬ اس موقع پرسینئر صحافیوں پر مشتمل وفد کو راولپنڈی بینچ کی تاریخ اور کام کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی٬چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی جانب سے کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عدالت عالیہ کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کے سلسلے میں راولپنڈی بینچ اور ماتحت عدالتوں کا دورہ کرایا گیا٬اس موقع پر ایڈیشنل رجسٹرار راولپنڈی بینچ محمد اکرم٬ ڈپٹی رجسٹرار ملک خالد محمود٬ اسسٹنٹ رجسٹرار طارق محمود اور سینئر سول جج راولپنڈی حاکم علی خان نے صحافیوں کو عدالت عالیہ کے علاقائی بینچ کی تاریخ٬ عدالتی امور کے طریقہ کار اور تقریبات کے حوالے سے کی جانے والی تیاریوں پر بریفنگ دی٬ راولپنڈی بینچ کے ریکارڈ روم٬ کمپیوٹر سیکشن اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ بھی کروایا٬ انھوں نے بتایا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی کاوشوں کے ساتھ ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کو شاندار طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جن کا آغاز یکم نومبر سے ہو گا٬ وفد کی قیادت کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سید شعیب علی نے کی۔

متعلقہ عنوان :