سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا جنرل ہائوس اجلاس 29اکتوبر کو طلب

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:56

لاہور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا جنرل ہائوس اجلاس انتیس اکتوبر کو لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے٬ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر سید علی ظفر اجلاس کی صدارت کرینگے جبکہ سیکرٹری سپریم کورٹ اسد منظور بٹ کی طرف سے بار ایسوسی ایشن کی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی جائیگی٬ اجلاس میں سپریم کورٹ بار کے ممبران کیلئے اسلام آباد میں ہائوسنگ سوسائٹی میں ہونیوالی پیشرفت پر بھی بریفنگ دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :