لاہور ہائیکورٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کا آغازیکم نومبر سے ہو گا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:56

لاہور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات یکم نومبر سے شروع ہو رہی ہیں جس میں عدالت عالیہ کے تاریخی٬ ثقافتی اور عدالتی پس منظر کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف نوعیت کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے٬ ان تقریبات کے دوران کرکٹ میچز کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے٬ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی ہدایت پر ایڈیشنل رجسٹرار ایچ آر ریاض علی زیدی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے ملازمین میں سے کرکٹ کی دوٹیمیں تشکیل دی جائیں گی ٬ کرکٹ ٹیموں کی تشکیل کیلئے عدالت عالیہ کے ملازمین اور افسروں نے نام مانگ لئے ہیں٬ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کرکٹ میچز کیلئے تمام انتظامات کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔

متعلقہ عنوان :