Live Updates

پی ٹی آئی کے کارکنان اورقائدین عمران خان کے ساتھ مل کر ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھیںگے ٬سرمایہ دار حکمرانوں کی استعماری پالیسیوں کی وجہ سے غربت ٬مہنگائی اور بے روزگاری میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے

پاکستان تحریک انصاف کے رکن محمدعارف کاکڑ کی پارٹی کارکنوں سے گفتگو

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن محمدعارف کاکڑ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان اورقائدین عمران خان کے ساتھ مل کر ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھیںگے ٬سرمایہ دار حکمرانوں کی استعماری پالیسیوں کی وجہ سے غربت ٬مہنگائی اور بے روزگاری میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے اور پاکستانی سیاست پر جاگیر داروں اورسرمایہ داروں کاقبضہ ہیں ہم نے اس نظام کو بدلنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز غبرگ میں پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے محمدعارف کاکڑ کاکہناتھاکہ قوم کامستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہیں اور انشاء اللہ نوجوان ہی اس ملک میں تبدیلی لاکر دکھائیںگے ٬انہوں نے کہاکہ اب کرپٹ حکمرانوں سے نجات ضروری ہوچکی ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان وقائدین عمران خان کے ساتھ مل کر ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھیںگے ٬سرمایہ دار حکمرانوں کی استعماری پالیسیوں کی وجہ سے غربت ٬مہنگائی اور بے روزگاری میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے اور پاکستانی سیاست پر جاگیر داروں اورسرمایہ داروں کاقبضہ ہیں ہم نے اس نظام کو بدلنا ہوگا اور ہمیں یہ عہد کرناہوگا کہ ہم اپنے آپس کی رنجشوں اور اختلافات کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ مذہبی نفرتوں کے خاتمے کیلئے کام کرناہوگا اورکرپشن کیخلاف بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے ٬انہوں نے کہاکہ کرپٹ حکمرانوں کوپیغام ہے کہ وہ کرپشن سے باز آجائیں بصورت دیگر 2018میں انہیں پائی پائی کاحساب دیناہوگا ٬انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اس ملک کی تعمیر وترقی میں پسینہ کے ساتھ ساتھ اگر ضرورت پڑی تو اپنا خون بھی شامل کرینگے اورایک نیا پاکستان بنائینگے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات