یونین کونسل کھار ی کے عوام بنیادی مسائل سے دو چار ہیں٬ جنرل کونسلر فیاض احمد لاشاری

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:56

گنداواہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء)یونین کونسل کھاری کے منتخب جنرل کونسلر فیاض احمد لاشاری نے کہا ہے کہ یونین کونسل کھار ی کے عوام بنیادی مسائل سے دو چار ہیں۔یہاں کے عوام کا کوئی پُرسان حال نہیں ہے۔لیکن مسائل جوں کے توں پڑے ہوئے ہیں ۔ہم اپنے وارڈ سے منتخب کونسلر ہیں اور عوام ہم سے ہی پوچھتے ہیںکہ ہمارے مسائل حل کیوں نہیں ہو رہے ہیں ۔

لیکن ہم کس کو کہیں۔انھوں نے کہا کہ یونین کونسل کھاریجھل مگسی ضلع کی سب سے بڑی یونین کونسل ہے ۔

(جاری ہے)

لیکن افسوس کہ اس پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔اور آج تک نہ تو کوئی اجلاس بلایا گیا ہے اور نہ ہی کوئی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ہم سے پوچھا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم اپنے عوام کو کیا جواب دیں ۔انھوں نے کہا کہ ایک سال سے ذیاد ہ کا عرصہ گذرنے والا ہے آج تک کوئی کام دکھائیں۔انھوں نے صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفٰے ترین٬ سیکرٹری بلدیات٬ کمشنر نصیرآباد احمد عزیز تارڑ٬ڈی سی جھل مگسی کیپٹن (ر) محمد وسیم اور دیگرز حکام بالا سے پُر زور اپیل کی ہے کی یونین کونسل کھاری کے مسائل کے حل کے لیئے موثر اقدامات کیئے جائیں۔