بلوچستان میں دودھ اور شہد کی نہریں بنانیوالے گوادر کے عوام کوپینے کا صاف پانی تک فراہم نہیں کرسکتے جو صوبے کی پسماندگی کامنہ بولتا تصویر ہے٬بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:56

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ بلوچستان میں دودھ اور شہد کی نہریں بنانیوالے گوادر کے عوام کوپینے کا صاف پانی تک فراہم نہیں کرسکتے جو صوبے کی پسماندگی کامنہ بولتا تصویر ہے ٬ترقی کے مخالف نہیں مگر ایسی ترقی قبول نہیں کرینگے جس سے بلوچ قوم کی استحصالی ہو اورسرزمین کے اصل وارثوں کو ظلم وناانصافی کاسامنا ہو۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلعی صدر بلوچستان نیشنل پارٹی خاران کے صدر حاجی غلام حسین بلوچ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ٬سرداراخترجان مینگل کاکہناتھاکہ ترقی کے مخالف نہیں مگر ایسی ترقی قبول نہیں کرینگے جس سے بلوچ قوم کی استحصالی ہو اورسرزمین کے اصل وارثوں کو ظلم وناانصافی کاسامنا ہو انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں دودھ اور شہد کی نہریں بنانیوالے گوادر کے عوام کوپینے صاف پانی تک فراہم نہیں کرسکتے جو صوبے کی پسماندگی کامنہ بولتا تصویر ہے ٬انہوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی اجتماعی حقوق کے حصول کی جدوجہد اور واضح پالیسی نے بلوچستان کے عوام کی دلوں میں جگہ بنالی ہے اورپارٹی کارکنوں کی محنت اور جدوجہد سے بی این پی صوبے کے کونے کونے میں مزید فعال اور منظم ہوتی جارہی ہیں انہوں نے کہاکہ خاران میں پارٹی کی مزید فعالیت کاسہرا کارکنوں کے سرجاتاہے خاران کے عوام نے ہمیشہ بی این پی کاساتھ دیاہے اور خاران میں معتبر شخصیات اورطلباء کی بی این پی اور بی ایس او میں شمولیت پر پارٹی کارکن مبارکباد کے مستحق ہے انہوں نے کہاکہ دسمبر میں خاران کادورہ کرینگے پارٹی کارکن پارٹی پیغام کو گھر گھر تک پہنچائیں اور مزید یونٹ سازی کرکے پارٹی یونٹس کو مزید منظم وفعال کریں انہوں نے کہاکہ کارکن بی این پی کے اصل سرمایہ ہیں ان کی قربانیاں اورمحنت ضائع نہیں ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :