وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی سید آغا نواب شاہ کی وزیراعلیٰ خیبر پشتونخوا کے مشیر حاجی عبدالحق سے ملاقات ٬ دونوں صوبوں کے بین الصوبائی رابطے کے محکموں کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی برائے بین الصوبائی رابطہ سید آغا نواب شاہ نے گزشتہ روز پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پشتونخوا کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ حاجی عبدالحق سے ملاقات کی اس موقع پر دونوں صوبوں کے بین الصوبائی رابطے کے محکموں کے درمیان تعاون بڑھانے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ اٹھانے اور مستقبل میں قریبی رابطے رکھنے اور باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سید آغا نواب شاہ نے صوبہ خیبر پشتونخوا کے مشیر بین الصوبائی رابطہ حاجی عبدالحق کو کوئٹہ کے دورے کی دعوت دیں جوانہوں نے قبول کرلی ۔

متعلقہ عنوان :