پاکستان مسلم لیگ اپنی مدت پوری کریگی ٬ہم آئین کی پاسداری پر مکمل یقین رکھتے ہیں ٬پاک چین اقتصادی راہداری بلوچستان سمیت پورے ملک کیلئے سودمند ثابت ہوگا

سابق صوبائی وزیر خوراک ورکن اسمبلی میر اظہار خان کھوسہ کی صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:52

حمیدآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) سابق صوبائی وزیر خوراک ورکن اسمبلی میر اظہار خان کھوسہ نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ اپنی مدت پوری کریگی ٬ہم آئین کی پاسداری پر مکمل یقین رکھتے ہیں ٬پاک چین راہداری بلوچستان سمیت پورے ملک کیلئے سودمند ثابت ہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس کا کوئی اشو نہیں ہے عمران خان پہلے خیبرپشتون خواہ میں ترقیاتی کام کروائے اور وہاں سڑکیں تباہ ہیں تعلیم اور صحت کے حالت رازدیکھکردل کی آنسورونہ آتا ہے خیبرپشتون خواہ میں جتنے کام ہوئے وہ بھی سابقہ دور حکومت میں کیئے گئے پی ٹی آئی حکومت نے کریشن کی تمام حدیں پار کر چکی ہیں 2نومبر کو اسلام آبادکھبی بھی بند نہیں ہوگا اورنہ بند کرنے دینگے انہوں نے کہاکہ ملک کے اندر کوئی بادشاہت قائم نہیں ہے مسلم لیگ (ن) آہنی طریقے سے اقتدار میں آیاہے مسلم لیگ (ن) اپنی پانچ سال مدت پورا کریگی آئین کی پاسداری پر مکمل یقین رکھتے ہیں ترقی کاسفر پوری رفتارکے ساتھ جاری ہے دنیا کی کوئی طاقت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی ہے ہمارے حوصلے بلند ہیں عمران کے پاس کوئی عوامی ایجنڈہ نہیں ہے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر الٹے بیان جاری کردیتے ہیںانہوں نے کہاکہ پاک چین راہداری پورے ملک کیلیئے فائدہ مند شابت ہوگا پاکستان کی خوشحالی کیلیئے مسلم لیگ (ن) نے جوبھی واعدے کیئے تھے آج ان پر عمل ہورہاہے آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) بھاری اکشریت کے ساتھ کامیاب ہوکر حکومت بنائیگی مسلم لیگ کے قائد میاں محمدنوازشریف پرعوام نے اعتمادکیا اس اعتمادپر پورا اترنے کی کوشش کررہے ہیں اب دھرنے کی سیاست کادور ختم ہوچکا ہے عوام نے دھرنے والے سیاستدانوں کو مکمل مستردکردیاہے ۔