صحبت پور ٬ 2اشتہاری ملزمان گرفتار

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:52

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) ڈی آئی جی نصیر آباد شرجیل کریم کھرل اور ایس پی صحبت پور غلام حسین غلام حسین باجوئی کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ عادل پور کے ایس ایچ اواختر علی کھوسہ نے بھاری نفری کے ہمراہ گوٹھ کھمن میںکاروائی کرتے ہوئے دو اشتہاری ملزمان ترک علی اور خاوند بخش کو گرفتار کر لیا۔ مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔