جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے دوروزہ اجتماع عام کا آغاز ہوگیا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:33

نوشہرہ۔22اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے دوروزہ اجتماع عام کا آغاز ہوگیا ہے جس میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین شریک ہیں۔ مین جی ٹی روڈ کے کنارے آباد خیموں کی بستی میں اقلیتی نمائندے اور قبائلی علاقوں سے خواتین شامل ہیں ۔اجتماع میں صفائی ٬ پینے کے پانی اور وضو گاہوں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

اجتماع سے قبل پورے علاقے میں مچھر مار سپرے کیا گیا ۔

(جاری ہے)

شرکاء کے کھانے پینے کے لئے سینکڑوں کی تعداد میں سٹالز لگائے گئے ہیں۔ اجتماع عام کا آغاز ملک کے نامور قاری وقار احمد چترالی کی پرسوز تلاوت سے ہوا۔ناظم اجتماع صابر حسین اعوان نے انتظامات اور سہولیات سے شرکاء کو آگاہ کیا اور انہیں اس سلسلے میں ہدایات دیں۔ اجتماع کے پہلے سیشن کی صدارت جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس دنیا میں انسان کو اللہ تعالیٰ کی خلافت کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ انسان اشرف المخلوقات ہے لیکن شیطان نے سازش کی کہ انسان کو اپنے اس عظیم مقام سے نیچے گرادے۔

متعلقہ عنوان :