مردان ٬ْدیرینہ دشمنی پر ماموں بھانجے سمیت 4افرادکو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:33

مردان۔22اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) نواحی علاقہ چمرنگ میں دیرینہ دشمنی پر ماموں بھانجے سمیت 4افرادکو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا ٬برقعہ پوش ملزمان نے گھات لگا کر اندھادھند فائرنگ کردی جس سے چاروں کار سوار جان سے گئے پولیس کے مطابق گڑھی کپورہ کے علاقہ چمرنگ میں دوگرپوں کے درمیان دشمنی چلی آرہی تھی وقوعہ کے وقت بابر گروپ پیشی دیگر ساتھیوں کے لئے عدالت جارہاتھاکہ چمرنگ چو ک میں مخالفین جو برقعے پہنے تھے گھات لگائے بیٹھے تھے اورکار کو قریب آتے ہی فائرنگ کھول دی اس حوالے سے ملک امان ولد رائیزی نے پولیس کے پاس رپورٹ درج کراتے ہوئے کہاکہ ہم تاریخ پیشی کے لئے جارہے تھے بابر ولد شیر امان ٬ شیرزادہ ولد رفیع اللہ ساکنان چمرنگ ٬گل بہادرولد نورشاہ ٬ ساکن طوروعنایت ولد نوبت خان ساکن شہبازگڑھی ہم سے آگے گاڑی میں بیٹھے تھے اس دوران مبینہ ملزمان نبی سروراورافتخار پسران مقدر ٬افتخار باچہ ولد نورالوہاب اوراعجازحسین ولد عنایت ساکنان چمرنگ نے اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے چاروں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے واقعے کے بعد ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیاپولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن شروع کردی آخری اطلاعات تک افراد کو گرفتارکرلیاگیاہے چاروں مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کردی گئیں ۔